پی ٹی آئی نے عامر لیاقت سمیت منحرف اراکین کو واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے عامر لیاقت حسین سمیت 17 منحرف اراکین کو پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف وہپ عامر ڈوگر نے 17 منحرف اراکین کو پارلیمانی پارٹی گروپ سے نکالا ہے۔ پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے والوں میں ڈاکٹر عامر لیاقت، جویرہ ظفر، فرخ الطاف، سمیع گیلانی، سید مبین عالم، عاصم نذیر، احمد حسن دیہڑ، عبدالغفار وٹو، ریاض مزاری، امجد فاروق کھوسہ، عامر گوپانگ، نواب شیر وسیر، افضل ڈھانڈلہ، نزہت پٹھان، وجہیہ قمر، رمیش کمار، باسط بخاری، راجہ ریاض اور رانا قاسم نون شامل ہیں۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 22 منحرف اراکین سامنے آئے ہیں جس پر پارٹی کی طرف سے ان اراکین کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کے معاملے پر غور کیا گیا ہے۔

مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران منحرف اراکین قومی اسمبلی کو اظہار وجوہ کے نوٹسز کے اجراء کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اظہار وجوہ کے نوٹسز کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دیدی گئی۔

نوٹسز دستور پاکستان کے آرٹیکل 63اے کے تحت جاری کئے جارہے ہیں، دستور پاکستان کا آرٹیکل 63اے اراکین اسمبلی کے فلور کراس کرنے پر کڑی قدغن عائد کرتا ہے، آئین کے تحت پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی جانب سے جاری پارٹی پالیسی سے انحراف کا مرتکب رکن قومی اسمبلی کو اپنی نشست سے ہاتھ دھونا ہوتے ہیں۔نوٹسز کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کو یکم اپریل دن 12 بجے تک اپنی پوزیشن واضح کرنے کی مہلت دی جائیگی۔
یکم اپریل دن 12 بجے تک جماعت کو مطمئن نہ کرنیوالے اراکین کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ملاقات میں پارٹی پالیسی سے کھلے انحراف کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف باضابطہ ریفرنسز سپیکر کو بھجوائے جائینگے۔ تحریک انصاف دستور کے آرٹیکل 63اے کے تحت سپیکر سے منحرف اراکین کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی سفارش کریگی۔

Recent Posts

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

8 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

10 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

24 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

1 hour ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

1 hour ago