جوبائیڈن کی جانب سے اب تک عمران خان کو فون نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی ،پاکستان کے بار بار معاملہ اٹھانے پر امریکی ردعمل آگیا
محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ پاکستانی و امریکی میڈیا نے امریکی صدرکے وزیراعظم پاکستان کو فون نہ کرنے کو بہت زیادہ ہائپ دیدی ہے، مشیر قومی سلامتی کی بات درست ہے کہ افغان معاملہ پر امریکی صدر نے وزیراعظم پاکستان سے رابطہ کیوں نہیں کیا ہے،امریکا جس طرح افغانستان سے انخلا کررہا ہے اس پر تحفظات کا اظہار کرنا پاکستان کا حق ہے، معید یوسف نے بے شک امریکا میں تھنک ٹینک میں کام کیا ہے لیکن پاکستان سے وہ مکمل وفادار ہیں . ارشاد بھٹی نے کہا کہ معید یوسف کی امریکی صدر سے وزیراعظم عمران خان کو فون نہ کرنے کی شکایت بچگانہ اور تضاد ہے، مشیر قومی سلامتی کی اس بات سے ہمیں شرمندگی ہوئی ہے، جوبائیڈن کی وزیراعظم کو فون نہ کرنے کی کئی وجوہات سامنے آئی ہیں، امریکا پاکستان سے فوجی اڈہ مانگ رہا تھا اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کہہ رہا تھامگر پاکستان نہیں مانا، امریکا کو پاکستان کا چین اور روس کی طرف جھکائو پسند نہیں ہے، امریکا سمجھتا ہے پاکستان افغانستان میں اس کی مرضی کا ڈومور نہیں کررہا . . .