ایمرجنسی کے نفاذ یا دوسرے غیر معمولی اقدامات کسی سطح پر زیر غور نہیں آئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ یا دوسرے غیر معمولی اقدامات سے متعلق افواہوں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ کسی بھی سطح پر اس قسم کے معاملات زیر غور نہیں آئے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس رائے کا اظہار کیا کہ 7 روز کے اندر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانا لازمی آئینی تقاضہ ہے اس سے ہرگز انحراف نہیں کیا جا سکتا۔
غیر ملکی خط کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات میں کوئی بات نہیں ہوئی کیونکہ یہ فارن آفس کا معاملہ ہے اور میں نے وزیراعظم سے تحریک عدم اعتماد اور آرٹیکل 63 اے کے آئینی اور قانونی پہلوؤں پر بات چیت کی۔خالد جاوید خان نے کہا کہ سیاسی معاملات میں آئینی امور کو غلط انداز سے پیش نہیں کیا جانا چاہئیے جہاں تک آرٹیکل 6 کے نفاذ کا تعلق یہ انتہائی اقدام ہے اور اس معاملے میں کسی سطح پر غور نہیں ہوا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ جہاں تک تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ہے تو ووٹ دینا نہ دینا سیاسی معاملات ہیں جس پر فیصلے بدلتے رہتے ہیں۔

قبل ازیں خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ڈیڈی کی طرح برتاؤ کر رہا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر جرمانے کے خلاف سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے غیر جانبدار نہیں رہ سکتا۔ انہوںنے کہاکہ یہ ہو سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن یقینی بنائے کہ آپ کسی سرکاری اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ کوئی بھی وزیر سرکاری گاڑی استعمال نا کرے۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزیراعظم نے تحریری ہدایات دی تھیں کہ وہ اپنی جیب سے اخراجات کریں گے، ایسا سنا نہ کبھی ایسا ہوا کہ الیکشن کمیشن کہے کہ وزیراعظم کو سوات جانے سے روک دیا گیا ہے۔

Recent Posts

ایک سیاسی جماعت ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، نائب وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی…

21 mins ago

جسٹس دراب پٹیل کے تجربے نے ثابت کیا آئینی عدالت پاکستان کی ضرورت تھی، بلاول بھٹو

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

32 mins ago

مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے رابطہ، 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی…

42 mins ago

لاہور؛ نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم سیکیورٹی گارڈ گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) گلبرگ کے علاقے میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والا…

49 mins ago

حکومت کو ہر صورت بجلی کے بلوں میں کمی لانا ہو گی، امیرجماعت اسلامی

لاہور(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کے ساتھ ہونے والے…

60 mins ago

ذیلی کمیٹی کا اجلاس، آئینی ترامیم کے مسودوں پر اتفاق رائے کی کوشش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے اجلاس میں حکومت سمیت…

1 hour ago