عمران خان نے اقتدار کی خاطرامریکہ سے تعلقات کو داؤ پرلگادیا، سابق وزیرخارجہ حناربانی کھرپھٹ پڑیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ آج سے 30 سال بعد عمران خان کا نام کوئی یاد نہیں رکھے گا، یاد رکھا جائے گا پاکستان میں ایک وزیراعظم نے اپنی حکومت بچانےکے لیے امریکا سے تعلقات کو داؤ پر لگایا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ دوسروں کو نقصان پہنچاتے پہنچاتے پاکستان کو نقصان پہنچاتے ہیں۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہماری حکومت کیا پورے پاکستان کی پالیسی ڈرون پر واضح تھی، وزیراعظم آفس میں

فائز ہونے کی کچھ ذمہ داری بھی ہوتی ہے، مجھے وزیراعظم عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر شدید غم و غصہ ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ پاکستان کی “انٹرنل کیبل” ہے جسے وزیراعظم لہرا لہرا کر خط کہہ رہے تھے، سفارتی کیبل ہر ملک کے سفیر اپنے ملک کو بھیجتے ہیں، کوئی بھی میسیج یا بات ہو سفیر اپنے ملک کے وزیر اعظم کو سفارتی کیبل بھیجتا ہے۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ ڈپلومیٹک کیبل سے یہ تاثر دینا کہ خدانخواستہ وزیر اعظم کے خلاف سازش ہوئی ہے، انٹرنل کیبل کو اپنے مفاد کی خاطر اس حد تک استعمال کرنا خطرناک اسٹینڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ اس وقت تو تحریک عدم اعتماد پیش بھی نہیں ہوئی تھی جب کیبل آیا تھا، پاکستان میں دنیا بھر کے سفیر ہیں جو روز اپنے دارالحکومت کو یہاں کی صورتحال پر کیبل بھیجتے ہیں، پوری دنیا کو پتہ تھا کہ پاکستان میں تحریک عدم اعتماد کی بات چل رہی ہے۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمارے دورحکومت میں ہم نے ہمشیہ ڈرون حملے کی شدید مذمت کی، ڈرون حملے غیر قانونی قرار دینے کے لیے یو این نمائندہ برائے ماورائے عدالت قتل کو پاکستان بلایا۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈرون حملے کا پروگرام اس خطے سے ختم ہوچکا ہے، جب ہم اقتدار میں تھے تو یہاں پورے خطے میں ڈرون اسٹرائیک کا ٹرینڈ تھا، اب تو جنگ ختم ہوگئی اور خطے سے ڈرون حملے بھی بند ہوچکے۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمارے دور اقتدار کے وقت عمران خان یا کوئی اور بھی وزیر اعظم ہوتا تو ڈرون حملہ امریکی پالیسی کا حصہ تھا، ہم نے ڈرون حملے کی مذمت کی اور امریکا اور اقوام متحدہ کے ہر فورم پر اسے اٹھایا۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ عمران خان دوسروں کے دور اقتدار سے متعلق آسانی سے جھوٹ بول جاتے ہیں۔

Recent Posts

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 mins ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

8 mins ago

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…

10 mins ago

فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…

45 mins ago

فلم ’وکی ڈونر‘ کے کامیابی نے دماغ خراب کردیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا پہلی بار اعتراف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…

47 mins ago

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

1 hour ago