عمران خان کی تقریر کے بعد 3 وزراءنے اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ ہمارے لیے کوئی راستہ نکالیں ،حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی 3وزراء نےاپوزیشن کیساتھ رابطہ کیا ہے جن میں سے ایک نے کہا ہے کہ ہمارے لیے کوئی راستہ نکالیں ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میںحامد میر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد ان کے وزیروں میں بھی ہلچل مچ گئی ہے کہ یہ کیا تقریر کر دی ہے اس تقریرکے بعد تین وزراء نے اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے لیے بھی کوئی راستہ نکالیں

۔ قبل ازیں سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مطابق 7 مارچ کو نامناسب پیغام بھیجا گیا تو پھر 14 روز بعد انہوں نے امریکا کو او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ کیوں بھیجا؟سینئر صحافی حامد میر نے بتایا کہ امریکا کی نائب وزیر خارجہ عذرا ضیا سے 21 مارچ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، ان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہم امریکا کے ساتھ تعمیری اور متواتر مکالمے پر یقین رکھتے ہیں تاکہ ہم خطے میں اپنے مشترکہ مقاصد حاصل کر سکیں۔ حامد میر نے شاہ محمود قریشی کی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کا ذکر بھی کیا۔

Recent Posts

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

1 min ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

21 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

34 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

44 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

57 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

1 hour ago