اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےتحریک عدم اعتماد کے روز فول پروف سیکیورٹی مانگ لی، انہوں نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو فول پروف سیکیورٹی کیلئے خط بھی لکھ دیا ۔
نجی ٹی وی” سما نیوز “کے مطابق شہبازشریف نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہے اور اس موقع پرفل پروف سیکیورٹی کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے خط میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن پی ٹی آئی کی جانب سے 1 لاکھ ورکرز لانے کے بیان کا بھی حوالہ دیا۔
شہباز شریف نے خط کی کاپی کمشنر،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی کو بھی ارسال کر دی ہے ۔خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے اجتماعات سے ٹکراواور خونریزی کا خدشہ ہوگا اوراگر کوئی حادثہ ہوا تواس کی ذمہ دار اسلام آباد انتظامیہ ہوگی اورغفلت کی صورت میں اسلام آباد انتظامیہ کا احتساب کیا جائے گا۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدم اعتماد کے ووٹ کیلئے جانے والے ارکان قومی اسمبلی کو محفوظ راستے کی فراہمی کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں ۔
انھوں نے مزید کہا کہ ریڈ زون میں عوامی اجتماع دفعہ 144 اور سپریم کورٹ کو اٹارنی جنرل کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی ہوگا،ایساعوامی اجتماع دیگرجماعتوں کواپنے حامیوں کو اکٹھا کرنے کے حوالے سے اشتعال دلائے گا۔
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…
لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel