خط اتنا ہی خطرناک تھا تو امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج کیا جاتا، فضل الرحمن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھے تو کسی کی نہیں سنی . عمران خان 3 سال میں کسی کی چوری نہیں پکڑ سکے .

عمران خان نے ایک مرتبہ پھر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی، الزام لگا رہے ہو کہ میرے خلاف بین الاقوامی سازش کی گئی، سفارتی لحاظ سے احمقانہ گفتگو کی، خط کے متعلق کس کو دھوکا دینا چاہتے ہیں . اگر یہ خط اتنا ہی خطرناک تھا تو امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج کیا جاتا، جے یو آئی نے ہمیشہ امریکہ کو للکارا، جب جے یو آئی امریکہ کو للکارتی تھی تو تم امریکہ کے بوٹ پالش کرتے تھے . نریندر مودی کے بارے میں کہتے تھے کہ وہ جب آئے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا . کنٹینر کی زبان اب آپ کو نجات دلانے کے لیے کافی نہیں . عمران خان تمہارے بہانے اور عیاشیوں کا دور ختم ہوچکا ہے . ساری دنیا میں احتساب کا نعرہ لگانے والا آج خود احتساب کے کٹہرے میں کھڑا ہے . عمران خان فوج کو بدنام کرنے کی مہم جوئی کررہا ہے . ہم تنقید کرتے تھے اور یہ بے توقیری کررہا ہے . اپنے سفیر کو پاکستان کیو نہیں بلایا، پاکستان بلا کر اس سے تحقیقات کی جائے .

. .

متعلقہ خبریں