خط اتنا ہی خطرناک تھا تو امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج کیا جاتا، فضل الرحمن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھے تو کسی کی نہیں سنی۔ عمران خان 3 سال میں کسی کی چوری نہیں پکڑ سکے۔ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی، الزام لگا رہے ہو کہ میرے خلاف بین الاقوامی سازش کی گئی، سفارتی لحاظ سے احمقانہ گفتگو کی، خط کے متعلق کس کو دھوکا دینا چاہتے ہیں۔ اگر یہ خط اتنا ہی خطرناک تھا تو امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج کیا جاتا، جے یو آئی نے ہمیشہ امریکہ کو للکارا، جب جے یو آئی امریکہ کو للکارتی تھی تو تم امریکہ کے بوٹ پالش کرتے تھے۔ نریندر مودی کے بارے میں کہتے تھے کہ وہ جب آئے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ کنٹینر کی زبان اب آپ کو نجات دلانے کے لیے کافی نہیں۔ عمران خان تمہارے بہانے اور عیاشیوں کا دور ختم ہوچکا ہے۔ ساری دنیا میں احتساب کا نعرہ لگانے والا آج خود احتساب کے کٹہرے میں کھڑا ہے۔ عمران خان فوج کو بدنام کرنے کی مہم جوئی کررہا ہے۔ ہم تنقید کرتے تھے اور یہ بے توقیری کررہا ہے۔ اپنے سفیر کو پاکستان کیو نہیں بلایا، پاکستان بلا کر اس سے تحقیقات کی جائے۔

Recent Posts

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

16 mins ago

سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…

18 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…

20 mins ago

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

6 hours ago

🔴 Maulana Fazal ur Rehman Shocking Speech | 'Main Khan Ki Hamayat Karta Hun' | Must-Watch!

http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

6 hours ago

🔴 Jamaat-e-Islami's APC on Balochistan Crisis | Political Leaders Discuss Unrest and Solutions

http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

6 hours ago