(قدرت روزنامہ)گزشتہ چند ماہ میں مشروم خوری کے لاتعداد فوائد سامنے آئے ہیں۔ پہلے کئی مطالعات سے معلوم ہوا کہ وائٹ بٹن مشروم کھانے سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے۔ اب ایک اور تحقیق بتاتی ہے باقاعدگی سے مشروم کا استعمال آنتوں اور نظامِ ہاضمہ کے لیے انتہائی مفید ہے۔
یونیورسٹی آف میساچیوسیٹس ایمرسٹ کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اگلی مرتبہ جب بھی پیزا کھائیں تو اس میں مشروم کی مقدار بڑھادیں۔ سائنسدانوں کے مطابق مشروم کھانے سے فاسٹ فوڈ اور مغربی طرز کی خوراک کے منفی اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ان کے مطابق مشروم آنتوں، معدے اور دیگر نظامِ ہاضمہ میں مفید بیکٹیریا کو بڑھا کر پورے نظام کو تقویت دیتا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ برگر کلچر، مغربی کھانوں اور فاسٹ فوڈ سے معدے میں موجود ایک اہم مفید بیکڑیئم ٹیوری سی بیکٹر بالکل ختم ہوجاتا ہے۔ اس نایاب جرثومے کے خاتمے کے بعد انسان موٹاپے اور میٹابولزم امراض کی جانب بڑھتا چلا جاتا ہے۔
اب عام اویسٹر مشروم کھانے سے اس نقصان کا ازالہ کیا جاسکتا ہے۔ اس میں فائبر اور وٹامن ڈی کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو اس نقصان کا ازالہ کرتی ہے۔ اسی لیے مشروم کو ایک بہترین ٹانک کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔
تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ مشروم کھانے سے پورے معدے اور اس سے وابستہ نظام کو تندرست رکھا جاسکتا ہے لیکن اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی محکمہ خوراک و زراعت نے اسی جامعہ کو مزید تحقیق کےلیے کئی ملین ڈالر کی گرانٹ دی ہے۔ اس سے مزید تحقیق اور انسانی آزمائش کی جائے گی
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…