دورہ روس کی وجہ سے ایک طاقتور ملک ناراض ہو گیا،وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے دورہ روس کی وجہ سے ایک طاقتور ملک ناراض ہو گیا ہے۔

اسلام آباد سیکیورٹی ڈئیلاگ کی دو روزہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کیا حکومت کو ہٹانے کے لیے ایک ملک دوسرے ملک کو دھمکی دے سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ جو ملک اپنے پیر پر کھڑا نہ ہو اس کی کوئی عزت نہیں کرتا ہے لیکن گزشتہ ساڑھے3 سال میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو عزت ملی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد رکھنے کی کوشش کی کیونکہ اس کے بغیر قوم کا تحفظ کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے اچکنیں سلوائی ہیں، وہ انٹرویوز میں امریکہ کی ناراضی سے ڈرا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ امریکا کے بغیر گزارا نہیں ہو سکتا۔ ایسے لوگوں کی وجہ سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم آزاد خارجہ پالیسی سے بنتی ہے اور بہترین خارجہ پالیسی ملکی مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا معاشرہ ترقی نہیں کرتا، اس کے لیے قانون کی بالادستی ضروری ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی ، فلاحی ریاست کا قیام اورآزاد خارجہ پالیسی میرے نئے پاکستان کا وژن ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری پالیسی کا محور بائیس کروڑ عوام کے مفادات کا تحفظ ہے جبکہ ماضی میں قومی مفادات کے منافی ہونے والے فیصلوں کی سب سے بڑی قیمت عوام نےچکائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کا امداد کے بغیر زندہ نہ رہنے کا تاثرسب سے بڑی غلطی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے اپنی اشرافیہ کیلئے ملک کو قربان کیا ہے، یہ ملک کا پیسہ آف شور اکاؤنٹس میں لے جاتے ہیں اور آج بھی انہوں نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

5 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

5 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

6 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

6 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

7 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

7 hours ago