موسم گرما کے مزیدار پھل، گرما کے 4 میٹھے فائدے

(قدرت روزنامہ)موسم گرما اپنے ساتھ کئی سوغاتیں لے کر آتا ہے ان میں صحت بخش سبزیاں اور مزیداررسیلے پھل شامل ہے، آپ نے کبھی غور کیا ہے اس موسم کے پھل گرمی کی تاثیر کو کم کرنے، جسم میں پانی کی سطح کو توازن میں رکھنے کے ساتھ غذائیت سے مالا مال ہوتے ہیں تاکہ اس موسم کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

ان ہی مزیدار پھلوں میں گرما بھی شامل ہے جسے دیکھ ہی کھانے کا جی چاہتا ہے اس کا پیرونی چھلکا قدرے کھردرا اور سخت ہوتا ہے لیکن اس کے اندر نہایت رسیلا اور شیریں پھل موجود ہوتا ہے، یہ سفید رنگ کا ہوتا ہے تاہم آج کل بازاروں میں چھوٹے ہلکے سبزرنگ اور دھاری دار چھلکا لئے گرماعام دستاب ہے یہ اندر سے نارنگی رنگ کا نہایت میٹھا ہوتا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ماہرغذائیت کا کہنا ہے یہ ایک ورسٹائل پھل ہے اسے فروٹ چاٹ، سلاد، اسمودی اور سیریل کے ساتھ ملا کر بہترین ناشتہ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ میٹھے کھانے کے شوقین افراد اس صحت بخش پھل کو کھاکر میٹھے کی طلب کو پورا کرسکتے ہیں

یہ پھل بے پناہ صحت بخش اجزاء لئے ہوئے ہے اس کی ٹھنڈک اور مٹھاس راحت کا سبب بنتی ہے اس کے دیگر فائدے درج ذیل ہے۔

پانی کی سطح کو برقرار رکھے

پانی ہی زندگی ہے یہی وجہ ہے کہ جسم کےتمام افعال کی انجام دہی کے لئے پانی کی مناسب مقدار از حد ضروری ہے۔ ماہرین دن بھر میں 8 گلاس پانی پینے کامشورہ دیتے ہیں گرما میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے اس طرح یہ پانی کے حصول کا نہایت صحت بخش ذریعہ ہے۔

یہ پھل جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا اس کے استعمال سے جسم کو پانی کی وافر مقدار میسر آتی ہے ساتھ ہی اس میں موجود صحت بخش اجزاء آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

فائبرسے بھرپور

فائبر نظام انہضام کو منظم کرنے آنتوں کے افعال کو بہتر بنانےکے ساتھ خون میں چینی کی سطح کو توازن میں رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، اسی مناسبت سے گرما ایک بہترین غذا ہے جس میں فائبرکے ساتھ ریشہ یعنی کاربوہائیڈریٹ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔

اسے کھانے سے پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے اور انسان بے وقت کی بھوک سے بچا رہتا ہے جو وزن بڑھنے کا بنیادی سبب ہے، ساتھ ہی یہ آپ کی صحت کو بہتر بناکر کئی امراض جیسے ذیابیطس، عارضہ قلب اور سرطان کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

وٹامن سی کا مؤثرذریعہ

یہ پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کے لئے انتہائی اہم وٹامن تصور کیاجاتا ہے یہ اینٹی آکسیڈینٹ اور قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وٹامن سی خلیات کو فری ریڈیکل سے تحفظ دینے کے ساتھ صحت مند جلد کے حصول اور شریانوں کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ایک پیالہ یعنی تین اونس گرما دن بھر کی وٹامن سی کی تجویز کردہ خوراک کی نصف ضرورت پوری کرنے کے لئے کافی ہے۔

بینائی کے لئے بہترین

نارنگی رنگ کے گرما میں بیٹا کیروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے یہ جسم میں جاکر وٹامن اے میں بدل جاتا ہے جو بینائی اور جلد دوست وٹامن تصور کیاجاتا ہے ساتھ ہی اس میں دو اہم اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جو عمر رسیدگی میں بینائی کے کئی امرض سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

2 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

3 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

3 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

3 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

4 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

5 hours ago