نادیہ حسین نے مداحوں کیساتھ اپریل فول منایا

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ و سپر ماڈل نادیہ حسین نے مداحوں کے ساتھ اپریل فول منایا جس پر مداح بے ساختہ ہنس پڑے .

نادیہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویروں کے ذریعے مداحوں کو فول بنایا .

انہوں نے سوشل میڈیا پر کیک تھامے پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع ہے جبکہ دوسری تصویر میں لکھا ہے کہ نہیں، یہ اپریل فول ہے .

اس پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں زیادہ تر مداح ہنستے نظر آ رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ وہ بس کمنٹ لکھنے ہی والے تھے کہ انہوں نے کیپشن کو پورا پڑھ لیا .

واضح رہے کہ یکم اپریل کو دنیا بھر میں مذاق کرنے کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد اپنوں کو غیر حقیقی، خوشگوار یا پھر حیران کُن صورتحال سے دو چار کر کے ان کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا ہوتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں