اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کو مبینہ پیغام بھیجنے کے معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔پاکستان نے مبینہ پیغام کے معاملے پر گزشتہ روز قائم مقام امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔نجی ٹی وی اب اس معاملے پر ترجمان امریکی دفتر خارجہ نیڈ پرائس کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پیغام بھیجنے کے الزامات میں حقیقت نہیں ہے، ہم پاکستان کے آئینی عمل کا احترام کرتے ہیں۔نیڈ پرائس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان
میں جاری صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔قبل ازیں یورپی یونین کے سفارت کاروں نے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایسے کسی دھمکی آمیز خط سے مکمل لا علمی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے اپنی حکومت کے خلاف بیرون ملک سے آنے والے ’دھمکی آمیز خط‘ سے متعلق کہا ہے کہ ’ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں‘۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے کے جواب میں ان الزامات کی تردید کی ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے ایک جلسے میں کسی ملک کا نام لئے بغیر کہا تھا کہ ’ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی ہے‘۔برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کی اردو ویب سائٹ کے مطابق اخبار کی جانب سے بھجوائے گئے سوالنامے کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…