ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، مملکت میں یکم رمضان 1443 ھجری کل 2 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کا انتظار ختم ہوا، ماہ مبارک کے آغاز کا وقت آن پہنچا ہے۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، جبکہ مصر میں بھی ماہ مبارک کا چاند نظر آگیا، یوں ان دونوں عرب ممالک میں کل پہلا روزہ ہو گا۔
جبکہ آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رمضان المبارک 1443 ھجری کا چاند نظر آیا۔
آسٹریلیا کی امام کونسل نے ملک میں پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتہ کو ہونے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی دارالاسلام میں چاند نظر نہ آنے کے بعد پہلا روزہ 3 اپریل بروز اتوار کو ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروزہ ہفتہ کو ہو گا۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ 2 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے۔ رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ ملک میں پہلاروزہ اتوار 3اپریل کو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے چاند کی پیدائش یکم اپریل کو دن گیارہ بجکر 24منٹ پر ہو گی، 29 شعبان 2 اپریل کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے، پاکستان کے اکثر علاقوں میں 31 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہوگی۔
ریسرچ کونسل کے مطابق غروبِ شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق مظفر آباد، گلگت اور پشاور میں 70 منٹ، راولپنڈی ، اسلام آباد 69 ، لاہور 68 ، کوئٹہ 69 ، کراچی میں 67 منٹ ہو گا جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہو گا۔ہلال کی رویت باآسانی ہو جائے گی اور رمضان المبارک کا آغاز اتوار 3 اپریل سے ہو گا۔ جبکہ کئی غیر ملکی ماہرین فلکیات ناصرف یکم رمضان، بلکہ عید الفطر کی ممکنہ تاریخ کے بارے بھی پیش گوئی کر چکے۔
سعودی ماہرین فلکیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فلکیاتی مطالعے کے مطابق رواں سال ماہ شعبان 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پرمشتمل ہوگا۔ شعبان کی 29 تاریخ یعنی یکم اپریل کی صبح 9 بج کر24 منٹ پرچاند کی ولادت ہوگی، جبکہ اسی شام کومکہ مکرمہ کے مغربی افق پرہلال کی ولادت ہوگی جو16 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔ جبکہ عریبیہ ویدر کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں رمضان المبارک 1443 ہجری کے چاند کی پیدائش یکم اپریل کی صبح 3 بج کر 24 منٹ پر ہو گی، یوں اسی روز مغرب کے وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے سے زائد ہو چکی ہو گی، اسی باعث یکم اپریل کو ماہ مبارک کا چاند باآسانی نظر آ جائے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…