اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم نہیں کریں گے، وزیراعظم کے اعلان کے مطابق تیل کی قیمتیں اگلے تین چار مہینے تک برقرار رہیں گی۔وفاقی وزراء فواد چودھری اور حماد اظہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ بین الاقوامی سازش کے ذریعے کٹھ پتلی حکومت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، جو عمران خان جیسی سپورٹ اور عقیدہ، جذبہ رکھتے ہیں، یہ آزاد خارجہ پالیسی اور باوقار پاکستان کی قیادت کرسکیں ۔ میں اپنی قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان اور ادنیٰ سپاہی کسی بیرونی کٹھ پتلیوں کو حکومت قائم نہیں کرنے دیں گے۔
اپوزیشن لیڈر نے اپنی حکومت کے بڑے فائدے گنوائے، میں بتا دوں کہ پاکستان میں آج ساڑھے 5 فیصد گروتھ ریٹ چل رہا ہے، جب ہمیں حکومت ملی تو یہ دیوالیہ اوربینک کرپٹ حکومت تھی،لیکن آج معیشت کو اپ گریڈ کیا ہے ان کے دور میں گردشی قرضے 500 ارب سے بڑھ رہے تھے لیکن اب اس سال 300 ارب کی کمی آئے گی۔
فیٹف کی تلوار جو لٹکائی اس کو ہماری حکومت نے 34 میں 32 نکات مکمل ہیں۔ جون میں گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔ حماد اظہر نے ایک سوال پر کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم نہیں کریں گے، وزیراعظم کے اعلان کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے تین چار مہینے تک برقرار رہے گی۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی ایجنسیز نے رپورٹ کیا کہ وزیراعظم کی زندگی کو خطرہ ہے، جس کے بعد وزیراعظم کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وزیراعظم کی حفاظت کے اقدامات اٹھائے توان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی پریس کانفرنس ہوئی ہے، بہت سے لوگوں کے خواب چکنا چور ہونے ہیں،جس طرح شہبازشریف کا وزیراعظم بننے کا خواب ٹوٹ کے کرچی کرچی ہونا ہے، بڑے کم لوگوں کا ہوگا، یہ گھر بیٹھے وزیراعظم بن بیٹھے ہیں، حیران ہوں عدالت سے ضمانت پر ہیں اور وزیراعظم کا امیدوار بن بیٹھا، مجھے ابھی بتایا گیا کہ وزیرقانون کا چارج مل رہا ہے تو میں فوری شہبازشریف کی ضمانت کی منسوخی درخواست کروں گا، ہم صبح ہی عدالت میں جائیں گے ، شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی ضمانت کی منسوخی کی کاروائی شروع کی جائے۔
سیاسی اعتبار سے 48گھنٹے باقی ہیں، ان میں بڑے منٹس ہیں، ان منٹس میں بڑے پیچ وخم ہیں، وزیراعظم عمران خان ہیں، ان کی شیروانیاں لٹکی رہ جائیں اور پاجامیں نہیں ملنے، پاکستان کے عوام اجازت نہیں دیں گے کہ کسی باہر کے ملک کے دارلحکومت میں بیٹھ کر حکومت تبدیل کردی جائے۔ منحرف اراکین کی ملاقاتوں کا نوٹس لیا گیا ہے، قانونی ٹیم نے حکمت عملی طے کرلی ہے، ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے کہ کیسے ممکن ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو باہر بیٹھ کر ڈرافٹ کیا جائے اور راتوں رات آئے اور اچانک منحرف ارکان کے ضمیر جاگ جائیں،اتحادی اور اپوزیشن دونوں قومی سلامتی کمیٹی میں تشریف نہیں لائے۔
اپوزیشن کے سرکردہ لوگ اس سازش کا حصہ ہے،خاقان عباسی، خواجہ آصف اور احسن اقبال تینوں رات کھڑے ہوئے اور کہتے کہ امریکا نے ہمیں ڈرپ لگائی ہوئی ہیں، اگر وہ ڈرپ نکل گئی تو کیا ہوگا؟ خواجہ آصف بہتر ہوگا اگر وہ ڈرپ نکل جائے، جس قدر بے غیرتی کی زندگی پاکستانی عوام کو دی گئی یہ ممکن نہیں، پاکستان کی بدقسمتی ہے آپ جیسے لوگ پاکستان پر مسلط رہے۔
زرداری کے دور میں حنا ربانی کھر بیٹھی ہوئی تھیں، آپ سے تو کوئی پوچھتا ہی نہیں تھا، آپ کے لاکھوں کے برکن بیگ مشہور تھے۔ میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا۔ پاکستان کی قیادت عمران خان کے پاس رہے گی، ہم پاکستان کو بکنے یا جھکنے نہیں دیں گے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ حکومت کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف تفصیلی حکمت عملی تیار کرلی ہے، امید ہے اس کو کل متعلقہ فورم کے اوپر لے کر جائیں گے، سازش کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، کل پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ اگر پرسوں شہبازشریف وزیراعظم بنے تو پھر نائب وزیراعظم مقصود چپڑاسی کو بنائیں گے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…