بطور کپتان کم ترین اننگز میں 4 سنچریاں، بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں بطور کپتان کم ترین اننگز میں 4 سنچریاں سکور کرنے کا سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ بابر اعظم اب تک بطور کپتان 14 اننگز میں 4 سنچریاں سکور کرچکے ہیں اور انہوں نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا ہے، ویرات کوہلی کے پاس کم ترین اننگز میں 5 ون ڈے سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی ہے جو انہوں نے 15 اننگز میں حاصل کیا تھا ۔
یاد رہے کہ بابر اعظم نے بطور کپتان پاکستان کیلئے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ۔ بابر اعظم نے آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 349 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 15 ویں سنچری بنائی ۔

یہ بطور کپتان ان کی 11 اننگز میں چوتھی سنچری تھی جو کسی بھی پاکستانی کپتان کی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں ہیں ۔ اس فہرست میں سابق کپتان اظہر علی 31 اننگز میں 3 سنچریوں کے ساتھ دوسرے، انضمام الحق اور شاہد آفریدی بالترتیب 77 اور 34 اننگز میں 2،2 سنچریاں بنا کر تیسرے اور چوتھے جبکہ عامر سہیل، عمران خان، رمیز راجہ، سعید انور اور شعیب ملک 1 ،1 سنچری سکور کرکے 5 ویں سے 9 ویں پوزیشن پر قابض ہیں ۔

بابر اعظم آسٹریلیا کیخلاف سنچری بنانیوالے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ہیں۔ ان سے قبل آسٹریلیا پاکستانی کپتان کا سب سے بڑا سکور 82 رنز تھا جو عمران خان نے 1990ء میں بنایا تھا۔ دوسری جانب بابر اعظم اپنی اس سنچری کے بدولت پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ مایہ ناز بلے باز سعید انور کا ہے، انہوں نے 20 مرتبہ سو یا اس سے زائد رنز بنائے۔ بابر اعظم کے ساتھ ساتھ محمد یوسف 15 سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

Recent Posts

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

10 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

39 mins ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

1 hour ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

2 hours ago

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

2 hours ago