اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت میں ہماری پہلی کوشش غریبوں کی زندگی میں آسانی لانا ہوگی، مہنگائی، غربت اور بےروزگاری کو جلد کم کریں گے، امریکا سمیت سب کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں گے . انہوں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے احتساب کے نام پر انتقام لیا، ہمارے خلاف درجنوں کے حساب سے مقدمے بنائے گئے، ہمارے خلاف بنائے گئے مقدمات میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے، احتساب کا بیانیہ دم توڑ چکا ہے، ان کا احتساب فراڈ اور بدترین انتقام تھا، پونے دو سال میرے خلاف تحقیقات جاری رہیں لیکن انہیں کچھ نہیں ملا، عمران خان کہتے ہیں کہ ان کیخلاف بین الاقوامی سازش کی گئی،عمران خان کی تقریر نہیں سنتا، ہمارے خلاف تحقیقات میں انہیں اندرون اور بیرون ملک ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی، امریکہ سے واپسی پر عمران خان نے کہا ایسے لگ رہا ہے جیسے ورلڈ کپ جیت کر آرہا ہوں، چین، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے ہمارے بہترین تعلقات ہیں، عمران خان ، اسد عمر اور پرویزخٹک نے سی پیک کیخلاف باتیں کیں .
انہوں نے کہا کہ تمام میگا اسکینڈل عمران خان دور میں ہوئے ایک ریفرنس نیب کو نہیں بھیجا گیا، چینی، ادویات، گندم، گیس، پاورپلانٹس کے اسکینڈل سامنےآئے، مہنگے ترین فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنائی گئی، بی آرٹی پشاوراورمالم جبہ سمیت کسی کیس کی تحقیقات نہیں کی گئیں، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے میرےخلاف پونے 2 سال تحقیقات کیں، عمران خان کہہ رہے ہیں ان کےخلاف عالمی سازش ہوئی، سعودی عرب نے ہر اچھے برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، شاہ محمود قریشی نے کہا سعودی عرب کے بغیر ہی کشمیر کا مقدمہ لڑسکتے ہیں، اگر7 مارچ کو خط موصول ہوا تھا تو آپ 3 ہفتے کیوں چپ رہے؟ عمران خان مذہبی کارڈ کھیل کر قوم کو دھوکا دینا چاہتے ہیں، مہنگائی، غربت اور بےروزگاری کو کم کرنے کیلئے اپنی پوری کوشش کرینگے .
. .