خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر ن لیگ کا ردعمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صوبہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر ن لیگ کا ردعمل آگیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں سرکاری وسائل جھونکے گئے اس لئے حکومت وہاں جیتی کیوں کہ وہاں وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اوروفاقی وزراء نے انتخابی مہم چلائی ، جھوٹ بولنے کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے جو اس حکومت کے پاس نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ڈھائی ارب روپے یومیہ قرض لے کر سود ادا کررہی ہے ، ملک کے چار سستے بجلی کے کارخانوں کو ڈیزل پر ٹرانسفر کیا گیا جس سے بجلی مہنگی کردی گئی ، تیل کی وجہ سے ہی پیسے بنائے جاتے ہیں اور کرپشن کی جاتی ہے ، اسی لیے سستے ترین بجلی کے کارخانے بند ہوچکے ہیں اور 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، یہ سب کچھ حکومتی نا اہلی کی وجہ سے ہورہا ہے۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر وزیراعلیٰ محمود خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے غداروں اورغیرملکی غلاموں کو مسترد کردیا ، بلدیاتی انتخابات کے نتائج تمام غداروں کے اپنے حلقوں میں جانے کے لیے تنبیہ ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف نے بھرپور طریقے سے کم بیک کیا ہے جہاں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور صوبے کے 18 اضلاع میں ہونے والے اس الیکشن کے سلسلے میں کل 63 تحصیل میئر کی نشستوں کے ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔
غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں حکمراں جماعت تحریک انصاف 63 میں سے 32 تحصیل میئر کی نشستوں پر برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے، جب کہ خیبرپختوںخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں برتری حاصل کرنے والی اپوزیشن جماعتیں اس مرتبہ کافی پیچھے ہیں ، اب تک اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کو 16 نشستوں پر برتری حاصل ہوئی ہے جن میں جے یو آئی ف کو 11، مسلم لیگ ن کو 4 جبکہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو 1،1 نشست پر برتری حاصل ہے۔

Recent Posts

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

15 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

44 mins ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

1 hour ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

2 hours ago

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

2 hours ago