الوداع عمران خان الوداع ،ویلکم شہباز شریف ویلکم ، کامران خان کا موجود ہ سیاسی صورتحال پر تہلکہ خیز تبصرہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر اینکر پرسن کامران خان نے موجود ہ سیاسی صورتحال پر کہا ہے کہ دیکھیں گے کہ نواز شریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی سرکار کتنی جلد پیٹرول ، ڈیزل بجلی اور خوردنی اشیا کی قیمتیں کم کرتی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’الوداع عمران خان الوداع ویلکم شہباز شریف ویلکم “چڑجا بیٹا سولی پر رام بھلی کرے گا۔ انکا کہنا تھا کہ ” دیکھیں نواز زرداری فضل الرحمن سرکار کتنی جلد پیٹرول ،ڈیزل، بجلی اور خوردنی اشیا قیمتیں کم کرتی

ہے ،کب آئی ایم ایف کا بستر گول کرتی ہے ٹی ٹی پی کو کب کیسے زیر کرتی ہے دن میں تاریں دیکھیں گے ، سامنےعمران خان اپوزیشن دھرنا۔ قبل ازیں سینئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ جیسے بھی ہوا عمران خان پارلیمنٹ میں اکثریت کھو چکے ہیں، اخلاقی طوران کا حق حکمرانی ختم ہوا ،آپ پاکستان کو آئیندہ دنوں میں معاشی طلاطم آئینی دھینگا مشتی سے بچائیں، خان صاحب ہمت کریں آپ عظیم اسپورٹس مین ہیں، وقتی شکست تسلیم کریں، وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت سے فوری استعفی دے دیں۔اس سے قبل سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار کامران خان نے ملکی حالیہ سیاسی بحران پر افواج پاکستان کی لیڈر شپ سے اہم اپیل کر دی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران خان نے پیغام میں کہا ہے کہ ’’مسئلہ قومی سلامتی کا ہے ، مسئلہ معیشت سے مسلسل رستے خون کا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظام حکومت تقریباً مفلوج ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ افواج پاکستان لیڈرشپ کی سکت ہے کہ وہ سیاسی جنگ میں سیز فائیر کروائے دونوں فریقین کو جلد نئے الیکشن کے انعقاد کے لئے ایک پیج پر اکٹھا کرے۔خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3اپریل کو ہوگی ، بظاہر عمران خان کی حکومت اپنی اکثریت کھو چکی ہے ، متحدہ اپوزیشن نمبرز کے لحاظ سے آگے ہے ، حتمی فیصلہ ووٹنگ ہونے کے بعد ہی ہوگا ۔
الوداع عمران خان الوداع ویلکم شہباز شریف ویلکم “چڑجا بیٹا سولی پر رام بھلی کرے گا” دیکھیں نواز زرداری فضل الرحمن سرکار کتنی جلد پیٹرول ڈیزل بجلی خوردنی اشیا قیمتیں کم کرتی ہے کب IMF بستر گول کرتی ہے TTP کو کب کیسے زیر کرتی ہے دن میں تاریں دکھیں گےسامنےعمران خان اپوزیشن دھرنا

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago