جوان بیوی کی لاش کاندھے پر اٹھا کر جانے والے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پیر آباد میانوالی کالونی میں بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش میں بوری میں رکھ کر لے جانے والے ملزم کو لوگوں نے پکڑ لیا۔ پولیس نے بیوی کے قتل کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نصرت بھٹو کالونی میں جمعرات کی صبح لوگوں نے ایک شخص کو بوری لے جاتے دیکھا اور اسے چور سمجھ کر رکنے کا کہا تو اس پر وہ شخص وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا تو لوگوں نے اسے پکڑا اور اسکے قبضے میں موجود بوری کو کھولا تو اندر دیکھا کہ خاتون کی لاش موجود ہے جس پر پولیس کو طلب کیا گیا۔
ایس ایچ او پیر آباد سب انسپکٹر محمد افتخار کے مطابق مقتولہ کی شناخت 24سالہ راحت ولد جاوید کے نام سے ہوئی اور ملزم جاوید سے جب تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا کہ اسکا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا ور اس نے اس دوران اسکا گلہ دبادیا تو وہ مر گئی جس پر وہ اسکی لاش پھینکنے کے لیے جارہا تھا کہ پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ سامنی آئے گی۔

مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی اور اسکا آبائی تعلق خیبر پختونخواہ سے تھا۔ کراچی میں مقتولہ میانوالی کالونی کی رہنے والی تھی اور ملزم اسے نصرت بھٹو کالونی میں پھینکنے جارہا تھا۔ واقعے کی مزید جانچ جاری ہے۔دوسری جانب سرحدی علاقہ گھٹی کلنجر میں جائیداد کے تنازعہ پربھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا،مقامی پولیس اور ریسکیو1122کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سرحدی علاقہ گھٹی کلنجر میں جائیداد کے تنازعہ پربھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا۔ملزم محمد عباس عرف اقبال اپنی بہن 30سالہ آسیہ اور30سالہ صغراں کو قتل کرکے موقع سے فرار ہو گیا،واقع کی اطلاع پاکر پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی ،ایس ڈی پی او سٹی سرکل ،ایس ایچ او تھانہ گنڈا سنگھ والا و دیگر نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،ریسکیو1122 ٹیموں نے لاشوں کو پورسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا ۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago