جنرل مشرف کی غداری مارشل لاء لگانا نہیں بلکہ ان کو این آراو دینا تھی،عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشرف کی غداری مارشل لاء لگانا نہیں بلکہ ان کواین آراو دیناتھی، مشرف کے ماتحت عدلیہ، فوج سارے ادارے تھے،پھر بھی این آراو دے دیا، مجھے حکومت بچانے کی فکر ہوتی تو این آراو دے دیتا، لیکن یہ بہت بڑی غداری ہوگی، یہ حکومت میں آکر کرپشن کیسز ختم کریں گے،نوازشریف کوبحال کریں گے۔
انہوں نے اے آروائی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگربرصغیریا ترقی پذیر ممالک کی تاریخ کو پڑھا جائے توپتا چلتا ہے کہ ان کو کنٹرول ہمیشہ باہر سے جب کیا گیا تو میر جعفر اور میر صادق کا ہونا بڑا ضروری ہے،ٹیپوسلطان کو اگر انگریزوں نے ہرایا تو اس میں ایک میر صادق تھا، سراج الدولہ کو اگر بنگال میں انگریزوں نے ہرایا تو وہاں ایک میر جعفر تھا،انہوں نے غداری کی اور ذاتی مفادات کیلئے اپنی قوم کو غلام بنایا،افریکن ریپلکن کا دیکھ لیں، ایران کو دیکھ لیں وہاں آزاد پالیسی والے الیکٹڈ محمد مصدق آئے تو ان کو باقاعدہ مارشل لاء کے ذریعے گرایا گیا، کسی بھی ملک کو غلام بنانے کیلئے انہیں ایسے لوگ چاہیے ہوتے ہیں جو ان کی پالیسی پر چلیں۔

مجھے سازش کااگست سے آئیڈیا ہوگیا تھا، لوگ لندن جاتے تھے اور آتے تھے، ہمارے ایجنسیز کی رپورٹ تھیں، میں نے اپنی کابینہ کو بتا دیا کہ سردیاں ہمارے پاس سب سے مشکل وقت ہے۔یہ سازش لندن اپارٹمنس سے جڑی ہوئی ہے ، نوازشریف لندن میں حسین حقانی جیسے لوگوں کو مل رہا تھا، حسین حقانی امریکیوں کو کہتا رہا تھا کہ میموگیٹ اسکینڈل میں آصف زرداری کو فوج سے ملا لو۔
7مارچ کو مراسلہ ملا اور پتا چلا کہ حسین حقانی کی نواز شریف سے آخری میٹنگ 3مارچ کو ہوئی،ان میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو فوج کے خلاف ہیں۔فوج نہ ہو تو دشمن ہمارے تین ٹکڑے کرسکتا ہے،ساری مسلم دنیا میں ایک ایک ملک جہاں تگڑی فوج تھی ان کو کمزور کیا گیا، ایران ،شام، لیبیا، صومالیہ کو دیکھ لیں، لیکن ہم اپنی فوج کی وجہ سے بچے ہوئے ہیں، اینٹی گروپ نواز شریف اور مریم نواز فوج کے خلاف ہیں، کھل کر فوج کو برا بھلا کہا، لیکن پھر وہ چپ ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ میں واضح کردوں اپنی فوج کے خلاف کبھی بات نہیں کروں گا، میرے جو بھی ایشو ہوں میں کبھی پبلک میں فوج کیخلاف بات نہیں کروں گا،پاکستان کو مضبوط فوج کی بہت ضرورت ہے، ہمیں کچھ ایسا نہیں کرنا چاہیے جس سے فوج کو نقصان پہنچے۔ شریفوں کی پالیسی ہے کہ جنرل ضیاء کے سر پر آئے، جتنا نقصان نوازشریف نے پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا، ججز کو ڈرانا دھمکانا، لفافہ صحافت شروع کی، ادھر سے زرداری مل گیا۔
ہم سب سے آگے تھے لیکن ان کی لوٹ مار کی وجہ سے پیچھے رہ گئے، بنگلا دیش بھی آگے نکل گیا، انہوں نے ہماری اخلاقیات تبادہ کردیں۔ امرباالمعروف اس لیے کہتا ہوں کہ انہوں نے کرپشن کو قابل قبول بنا دیا ہے۔سندھ ہاؤس میں جو ڈرامہ ہوا، ساری قوم کے سامنے ہے، لوگوں کو خریدنے کیلئے 20، 25کروڑ روپے دے رہے ہیں، یہ انہوں نے شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مشر ف کا دور ان کے مقابلے میں سنہری دور لگتا تھا،مشرف دور میں ان کو این آراو ون ملا،2008سے 2018تک ان کی وجہ سے بڑی تباہی ہوئی، ان دونوں نے آکر 10سال لوٹا، حدیبیہ کیسز،60ملین ڈالر سوئٹرزلینڈ میں پڑے ہوئے تھے۔
سرے محل بک چکا تھا پاکستان کو پیسے ملنے تھے ،کیسز تیار تھے لیکن ان کو این آراو مل گیا۔اب این آرا و ٹو کی کوشش ہے، ان کی کوشش ہے کہ اقتدار میں آکرسب سے پہلے نیب کو ختم اور کرپشن کیسز ختم کریں گے،نوازشریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا ان کو بحال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشرف کی طرح مجھے اپنی حکومت جانے کی کبھی کوئی فکر نہیں رہی، اگر حکومت بچانا چاہتا تھا تو ان کو این آراو دے دیتا،جنرل مشرف کی غداری مارشل لاء نہیں بلکہ ان کواین آراو دیناتھی،مشرف کے ماتحت عدلیہ، فوج سارے ادارے تھے،پھر بھی این آراو دے دیا، ساری کوشش این آراو کیلئے ہے۔ باہر والی قوتوں کو اس طرح کے لوگ چاہئیں جو چور ہوں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago