کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی نورمحمددمڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زیارت کیڈٹ کالج کے قیام کے لیے زمین کی خریداری کا عمل جلد سے جلد مکمل کیاجائے تاکہ منصوبے پر بروقت عملی کام کا آغاز کیا جاسکے . انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اس مقصد کے لیے تمام درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی .
یہ ہدایات انہوں نے مختلف شعبہ جات میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے مختلف سرکاری افسران سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیامتعلقہ حکام نے قائداعظم کیڈٹ کالج زیارت کے حوالے سے بتایا کہ کالج کیلئے زمین اور دیگر عمل جاری ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا . وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نے متعلقہ حکام کو منصوبے کو مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں متعلقہ حکام اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں .
. .