کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی نورمحمددمڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زیارت کیڈٹ کالج کے قیام کے لیے زمین کی خریداری کا عمل جلد سے جلد مکمل کیاجائے تاکہ منصوبے پر بروقت عملی کام کا آغاز کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اس مقصد کے لیے تمام درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔ یہ ہدایات انہوں نے مختلف شعبہ جات میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے مختلف سرکاری افسران سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیامتعلقہ حکام نے قائداعظم کیڈٹ کالج زیارت کے حوالے سے بتایا کہ کالج کیلئے زمین اور دیگر عمل جاری ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نے متعلقہ حکام کو منصوبے کو مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں متعلقہ حکام اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں۔
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…
لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…