کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ تفتان روڈ پر زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے سروس ایریاز کی تعمیر کی منظوری دیدی۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے یہ منظوری بورڈ آف ریونیو بلوچستان کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری پر دی۔ وزارت مذہبی امور نے کوئٹہ تفتان روڈ پر پدگ، نوکنڈی اور دالبندین میں زائرین کے سروس ایریا کے لیے سرکاری اراضی کی درخواست کی تھی۔وزیراعلی بلوچستان کی عوامی نوعیت کے اس منصوبے پر فوری تعمیر کے لیے اراضی کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کی زائرین مینجمنٹ پالیسی کے مطابق کوئٹہ تفتان روڈ پر زائرین کے لیے سروس ایریا کی تعمیر کی جائے گی پدگ، نوکنڈی اور دالبندین میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی فراہم کی جانے والی اراضی پر سروس ایریا تعمیر کریگی زائرین کے سروس ایریا کی تعمیر کے لیے مذکورہ سرکاری اراضی این ایچ اے کو لیز کے تحت دی جائے گی۔
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…
لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…