سرکاری ملازمین کو ایک ساتھ 3 تعطیلات مل گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) سرکاری ملازمین کو ایک ساتھ 3 تعطیلات مل گئیں، سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان . تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے .

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر کراچی سمیت صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی .

عام تعطیل کے موقع پر تمام نجی اور سرکاری اسکولز کالجز بند رہیں گے . واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی آج 43 ویں برسی بروز پیر 4 اپریل کو منائی جارہی ہے . پیپلز پارٹی ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کرے گی جس میں سابق وزیراعظم کی سیاسی خدمات اور جہد و جہد پر روشنی ڈالی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں