کرکٹ شائقین نے بابر اعظم پر تنقید کرنیوالے شاہد آفریدی کی کلاس لے ڈالی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ریکارڈ ساز ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے شاندار سنچری سکور کی ۔ بابر کی 83 گیندوں پر 114 رنز کی سنسنی خیز اننگز نے آنے والے بلے بازوں کے لیے اننگز کو ختم کرنے اور ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز کا تعاقب کرنے کا بہترین پلیٹ فارم قائم کیا۔
جہاں بابر اعظم نے دنیا بھر کی کرکٹ برادری سے داد حاصل کی اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا وہیں شاہد آفریدی میچ کے ایک اہم مرحلے پر بابر کی وکٹ گنوانے سے متاثر نہیں ہوئے۔ آفریدی نے ٹوئٹر پر بابر کی اننگز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شاہد آفریدی نے پاکستان کی شاندار جیت کی تعریف کی لیکن کہا کہ بابر اعظم نے اپنی رفتار کھو دی، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں میچ ونر کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے امام الحق، شاہین آفریدی اور خوشدل شاہ کی میچ وننگ پرفارمنس کی تعریف کی۔

یہ ٹویٹ پاکستانی کرکٹ کے شائقین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے شاہد آفریدی کو سٹار بلے باز پر تنقید کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کرکٹ برادری نے آفریدی کو پوری اننگز میں بابر کے غیر معمولی سٹرائیک ریٹ کی یاد دلائی اور کہا کہ ہدف کا بہترین طریقے سے تعاقب کرنا اور میچ کو ختم کرنا دو الگ الگ چیزیں ہیں۔

Recent Posts

پنجگور، موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند

پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…

2 mins ago

بلوچستان کے حالات فیصلہ ساز قوتوں کے خلط اقدامات کی وجہ سے خراب ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…

8 mins ago

بلوچستان میں طلبا مسلسل تشدد کا شکار ہیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…

19 mins ago

شوبز میں مقام شوہر کی بدولت حاصل ہوا ہے، مومل شیخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…

34 mins ago

بھکاریوں کی دادی کا چالیسواں، 12 ہزار سے زائد افراد کی پرتعیش دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…

48 mins ago

پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سے حدِنگاہ متاثر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…

1 hour ago