پی ٹی آئی نے کارکنوں کو عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن ڈی چوک پہنچنے کی کال دے دی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کارکنوں کو 3 اپریل کو ڈی چوک بلا لیا . نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اتوار کی صبح 10 بجےڈی چوک پہنچنےکی ہدایت کی گئی ہے .
چیف ایڈمنسٹریٹر پی ٹی آئی زاہد کاظمی کا کہنا ہے کہ کارکن تیاریاں شروع کردیں . خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 3 اپریل کو ووٹنگ ہوگی اور قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا
. .