برطانوی حکومت کا ویزہ مدت میں توسیع سے انکار، نواز شریف نے اپیل کردی لیکن اس کا فائدہ کیا ہوگا؟ مریم اورنگزیب نے لیگی کارکنوں کو امید دلا دی
برطانوی محکمہ داخلہ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ محمد نوازشریف اس فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹریبونل میں اپیل کرسکتے ہیں . مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نوازشریف کے وکلاء نے برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی ہے اور اس اپیل پر فیصلہ ہونے تک محکمہ داخلہ کا حکم غیرموثر رہے گا اور اس دوران سابق وزیر اعظم برطانیہ میں قانونی طورپر مقیم رہ سکتے ہیں . خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانوی حکومت کو اپنے ویزہ کی مدت میں توسیع کی درخواست دی تھی تاہم برطانوی وزارت داخلہ نے ان کی درخواست مسترد کردی . برطانوی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں . . .