اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکلا نے برطانوی وزارت داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے اور اس کا فیصلہ ہونے تک سابق وزیر اعظم برطانیہ میں قیام کرسکتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ نوازشریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے۔ برطانوی محکمہ داخلہ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ محمد نوازشریف اس فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹریبونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نوازشریف کے وکلاء نے برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی ہے اور اس اپیل پر فیصلہ ہونے تک محکمہ داخلہ کا حکم غیرموثر رہے گا اور اس دوران سابق وزیر اعظم برطانیہ میں قانونی طورپر مقیم رہ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانوی حکومت کو اپنے ویزہ کی مدت میں توسیع کی درخواست دی تھی تاہم برطانوی وزارت داخلہ نے ان کی درخواست مسترد کردی۔ برطانوی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…