آصف زرداری، فضل الرحمان، شہباز شریف، بلاول بھٹو اور منحرف ارکان کوگرفتار کیا جا سکتا ہے، حکومتی ذرائع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے متحدہ اپوزیشن کے قائدین اورپاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان پرغداری کے مقدمات قائم کرنے پر مشاورت شروع کردی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن پر بیرون ملک فنڈنگ کے ذریعے حکومت گرانے کا الزام لگایا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن قائدین اورمنحرف پی ٹی آئی ارکان پرغداری کے مقدمات قائم کرنے پرمشاورت شروع کر دی گئی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اپوزیشن قائدین اور منحرف پی ٹی آئی ارکان پر غداری کے مقدمات قائم کیے جا سکتے ہیں اور مقدمات قائم ہوتے ہی اپوزیشن قائدین اور منحرف ارکان کو گرفتار کیا جا سکتا

ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق آصف زرداری، فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو غداری کے مقدمے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی قانونی ٹیم نے غداری کے مقدمات قائم کرنے کی مخالفت کی اور حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت ایسے کسی اقدام سے گریز کرے۔ذرائع کے مطابق ایک رکن نے وزیراعظم سے کہا ایبسلوٹلی ناٹ۔پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کو وضاحت کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔وزیراعظم نے ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے موصول ہونے والے جوابات نامعقول قرار دیتے ہوئے مسترد کردئیے۔ وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مسابق مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عامر محمود کیانی کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز تیار کرنے پر مشاورت کی گئی۔ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث اراکین کیخلاف دستاویزی ثبوت بھی ریفرنسز کے ساتھ بھجوائے جائیں گے پاکستان تحریک انصاف دستور کے آرٹیکل 63-اے(ون) کے تحت سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے جارہے ہیں۔مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم و چیئرمین نے بے ضمیر اراکین کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات دی ہیں، دستور اراکین پارلیمان پر صداقت و امانت کی بنیادی شرط عائد کرتا ہے، مشیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین نے پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی ہدایات سے کھلا انحراف کیا ہے۔ضمیر فروشی اور ہارس ٹریڈنگ جیسے سنگین دستوری جرم کے مرتکب اراکین صادق و امین بھی نہیں رہے۔وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں ریفرنسز تیار کرلئے ہیں۔منحرف اراکین کیخلاف قانونی کارروائی کے تحت ریفرنسز جلد سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیے جائیں گے۔

Recent Posts

پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سے حدِنگاہ متاثر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…

4 mins ago

9 مئی کو بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لاشیں گریں، عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…

13 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…

22 mins ago

عمران خان کی فائنل کال، کیا پی ٹی آئی احتجاج کو دھرنے میں بدل پائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…

28 mins ago

24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…

38 mins ago

مجھے سائیڈ لائن کرنے سے پارٹی اور عمران خان دونوں کا نقصان ہو رہا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…

50 mins ago