’’پنجاب میں نیا وزیراعلی علیم خان یا پھر حمزہ شہباز شریف ‘‘ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تجویز کیا گیا نام سامنے آگیا
لاہور(قدرت روزنامہ) ’’پنجاب میں نیا وزیراعلی علیم خان یا پھر حمزہ شہباز شریف ‘‘متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تجویز کیا گیا نام سامنے آگیا . تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے علیم خان گروپ سے رابطہ کر لیا .
ذرائع کے مطابق رابطے میں پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا . ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے علیم خان گروپ سے پنجاب میں حکومت سازی کے لئے تعاون کی درخواست کی ہے . ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ابتدائی مشاورت میں وزیر اعلیٰ کے لئے حمز ہ شہباز کا نام تجویز کیا
گیا ہے . دوسری جانب نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار بنائے جانے کا امکان ہے .
. .