رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی . تفصیلات کے مطابق 2018ء کے عام انتخابات میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 184 سے آزاد حیثیت میں رکن منتخب ہونے والی جگنو محسن پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئیں ، جس کا اعلان انہوں نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ، اس موقع پر جنگو محسن نے کہا کہ سال 2018ء کا انتخاب حلقے کے لوگوں کے اصرار پرلڑنا پڑا ، ن لیگی قیادت نے کہا آزاد حیثیت برقرار رکھیے گا ، وقت آنے پر مشاورت کرکے شمولیت کریں گے ، اب پاکستان مسلم لیگ ن میں پوری خوشی سے شامل ہو رہی ہوں ، شريف خاندان سے ان کا اور ان کے شوہر نجم سیٹھی کا بہت پرانا تعلق ہے، شہبازشریف نے قدم قدم پر ساتھ دیا اور مدد کی ہے .

پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے نے قوم کو بھوک، مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، تحريک عدم اعتماد ایک آئینی طریقہ کار ہے اور اس میں بھاری اکثریت سے اپوزیشن کامیاب ہوگی ، برطانیہ کے ادارے این سی اے نے کہا ہے شہبازشریف کے خلاف کوئی کرپشن نہیں ملی . انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اکثر سونامی کا نام لیتے تھے کوئی ان کے کان میں تب بتاتا کہ سونامی تباہی کا نام ہے ، اسی لیے اب ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے ، جمہوریت تباہ ہو رہی ہے ، عمران نیازی بنیادی طور پر فاشسٹ ہے ، جس کی طرف سے ہماری ساری قیادت کو جیلوں میں ڈالا گیا جب کہ نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے ہمیں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا .
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ میں اور مریم بی بی نے سڑکوں میں بھی تحریک عدم اعتماد دیکھی ہے، عمران خان نے اس ایٹمی ملک کو مزاق بنا دیا ہے ، اگر اپ نے عوام کو کچھ دیا ہوتا تو آپ کے مگر مچھ کے آنسو کسی کام آتے .

. .

متعلقہ خبریں