رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق 2018ء کے عام انتخابات میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 184 سے آزاد حیثیت میں رکن منتخب ہونے والی جگنو محسن پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئیں ، جس کا اعلان انہوں نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ، اس موقع پر جنگو محسن نے کہا کہ سال 2018ء کا انتخاب حلقے کے لوگوں کے اصرار پرلڑنا پڑا ، ن لیگی قیادت نے کہا آزاد حیثیت برقرار رکھیے گا ، وقت آنے پر مشاورت کرکے شمولیت کریں گے ، اب پاکستان مسلم لیگ ن میں پوری خوشی سے شامل ہو رہی ہوں ، شريف خاندان سے ان کا اور ان کے شوہر نجم سیٹھی کا بہت پرانا تعلق ہے، شہبازشریف نے قدم قدم پر ساتھ دیا اور مدد کی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے نے قوم کو بھوک، مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، تحريک عدم اعتماد ایک آئینی طریقہ کار ہے اور اس میں بھاری اکثریت سے اپوزیشن کامیاب ہوگی ، برطانیہ کے ادارے این سی اے نے کہا ہے شہبازشریف کے خلاف کوئی کرپشن نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اکثر سونامی کا نام لیتے تھے کوئی ان کے کان میں تب بتاتا کہ سونامی تباہی کا نام ہے ، اسی لیے اب ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے ، جمہوریت تباہ ہو رہی ہے ، عمران نیازی بنیادی طور پر فاشسٹ ہے ، جس کی طرف سے ہماری ساری قیادت کو جیلوں میں ڈالا گیا جب کہ نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے ہمیں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ میں اور مریم بی بی نے سڑکوں میں بھی تحریک عدم اعتماد دیکھی ہے، عمران خان نے اس ایٹمی ملک کو مزاق بنا دیا ہے ، اگر اپ نے عوام کو کچھ دیا ہوتا تو آپ کے مگر مچھ کے آنسو کسی کام آتے۔

Recent Posts

کیا چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے متعلق دعویٰ کیا جارہا…

11 mins ago

پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ قرار، عالمی بینک کی رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح…

20 mins ago

معروف سعودی فاسٹ فوڈ چین ‘البیک’ پاکستان کب آرہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی مشہور فاسٹ فوڈ چین ‘البیک’ جلد پاکستان میں بھی…

29 mins ago

غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے وزارت مذہبی امور کی طرف سے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارتِ مذہبی امور نے غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی…

37 mins ago

’منافقت چھوڑ دیں‘، محسن نقوی کی معافی سے متعلق بیان دینا عمر ایوب کو بھاری پڑگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب…

50 mins ago

کسان کارڈ کے تحت پنجاب میں اب تک کتنے کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کسان خوشحال تو پنجاب خوشحال، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس عزم…

1 hour ago