وہ پاکستانی ہائی کمیشن جائیں ، وہاں انہیں عارضی سفری دستاویزات فراہم کردی جائیں گی، اس کے بعد وہ پاکستان آئیں . وطن واپس آنے پر انہیں جیل بھیجا جائے گا اور انہیں کیسز کا سامنا کرنا ہوگا . فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح سے نواز شریف لندن میں گھوم پھر رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بیمار نہیں ہیں، انہیں جھوٹ بولنے پر برطانوی عدالتوں سے بھی سزا ہوسکتی ہے . خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانوی حکومت کو اپنے ویزہ کی مدت میں توسیع کی درخواست دی تھی تاہم برطانوی وزارت داخلہ نے ان کی درخواست مسترد کردی . برطانوی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستانی ہائی کمیشن سے عارضی سفری دستاویزات حاصل کرکے پاکستان واپس آجائیں .
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاس دو تین آپشنز ہیں .
متعلقہ خبریں