ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح کم ہورہی ہے . 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے آخر میں سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح 11 فیصد رہ گئی .
تیسری سہ ماہی کے آخر میں یہ شرح 11.3 فیصد تھی . غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بے روزگاری کی شرح کے حوالے سے جو ہدف مقرر کیا تھا وہ پورا ہو گیا .
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 2021 کے آخر میں سعودیوں میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 11 فیصد رہ جائے گی .
ماہرین کا کہنا تھا کہ 2009 کے بعد سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح ریکارڈ حد تک کم ہوئی ہے . یہ بارہ سال کے دوران بے روزگاری کی سب سے کم شرح ہے . اس تناظر میں ماہرین کا کہنا تھا کہ سعودی وژن 2030 کے روزگار پروگرام کے مثبت نتائج برآمد ہونے لگے ہیں . وژن کا بڑا ہدف یہ ہے کہ 2030 تک بے روزگاری کی شرح گھٹ کر7 فیصد تک آ جائے . یاد رہے، کورونا وبا کے بعد 2020 کی دوسری سہ ماہی کیآخر میں بے روزگاری کی شرح 15.4 فیصد تک پہنچ گئی تھی . 2020 کی تیسری سہ ماہی کے آخر میں 14.9 فیصد اور چوتھی سہ ماہی کے آخر میں 12.6 فیصد تک آ گئی تھی .
. .