ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح کم ہورہی ہے۔ 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے آخر میں سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح 11 فیصد رہ گئی۔ تیسری سہ ماہی کے آخر میں یہ شرح 11.3 فیصد تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بے روزگاری کی شرح کے حوالے سے جو ہدف مقرر کیا تھا وہ پورا ہو گیا۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 2021 کے آخر میں سعودیوں میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 11 فیصد رہ جائے گی۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ 2009 کے بعد سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح ریکارڈ حد تک کم ہوئی ہے۔ یہ بارہ سال کے دوران بے روزگاری کی سب سے کم شرح ہے۔اس تناظر میں ماہرین کا کہنا تھا کہ سعودی وژن 2030 کے روزگار پروگرام کے مثبت نتائج برآمد ہونے لگے ہیں۔ وژن کا بڑا ہدف یہ ہے کہ 2030 تک بے روزگاری کی شرح گھٹ کر7 فیصد تک آ جائے۔یاد رہے، کورونا وبا کے بعد 2020 کی دوسری سہ ماہی کیآخر میں بے روزگاری کی شرح 15.4 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ 2020 کی تیسری سہ ماہی کے آخر میں 14.9 فیصد اور چوتھی سہ ماہی کے آخر میں 12.6 فیصد تک آ گئی تھی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…