کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبول گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر پیار بھرا پیغام شیئر کیا ہے . عاطف اسلم نے انسٹاگرام پوسٹ میں اہلیہ سارہ بھروانہ کیلئے پیغام میں لکھا کہ ’اگر مجھے اپنی زندگی دوبارہ جینے کا موقع ملا تو اگلی بار بھی میں آپ کو جلد ملوں گا تاکہ ہم مزید تصاویر لے سکیں اور ایک ساتھ مزید یادیں بنا سکیں .
انہوں نے سارہ کیلئے یہ بھی لکھا کہ ’میری ملکہ بننے کا شکریہ . اسی پوسٹ میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ آپ سب کی دعاؤں سے میرے والد کی طبیعت بہتر ہے . بعد ازاں انہوں نے اہلیہ کی ایک تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کی . ’دل دیاں گلاں‘ گلوکار نے 2013 میں سارہ بھروانہ سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں شادی کے اگلے ہی سال 2014 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی . عاطف اسلم کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش دسمبر 2019 میں ہوئی تھی .
. .