ایم کیوایم سے معاہدہ، سندھ کابینہ سے 2 وزرا کو فارغ کئے جانے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)ایم کیوایم پاکستان سے معاہدے کے تحت سندھ کابینہ سے 2 وزرا کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شامل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اورایم کیوایم پاکستان کے درمیان معاہدے کی نکات پر عملدرآمد جاری ہے، معاہدے کے تحت سندھ کابینہ سے 2 وزرا کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔سندھ کابینہ کے 2 وزیر آئندہ چند دنوں تک مستعفی ہوسکتے ہیں ، جس کے بعد ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شامل کیا جائے گا۔یاد رہے ایم کیو ایم پی کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے

حکومت سے علیحدگی اور قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے مشترکہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان طے پانے والے 18 نکاتی معاہدے کو “چارٹر آف رائٹس کا نام دیا گیا تھا۔اس سے قبل پیپلزپارٹی نے سندھ کابینہ اور پبلک سروس کمیشن میں میں ایم کیو ایم کو نمائندگی دینے کی توثیق کی تھی۔معاہدے کے تحت پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ کابینہ میں ایم کیوایم کو نمائندگی دینے ، کراچی اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر ایم کیوایم مشاورت سے لگانے کی بھی توثیق کی گئی۔پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام میں ترمیم اور میئر کے اختیارات میں اضافے سمیت صوبیکیشہری معاملات میں مشاورت سے اتفاق رائے پیدا کرنے سے متعلق بھی توثیق کی تھی۔

Recent Posts

کیا چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے متعلق دعویٰ کیا جارہا…

13 mins ago

پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ قرار، عالمی بینک کی رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح…

21 mins ago

معروف سعودی فاسٹ فوڈ چین ‘البیک’ پاکستان کب آرہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی مشہور فاسٹ فوڈ چین ‘البیک’ جلد پاکستان میں بھی…

31 mins ago

غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے وزارت مذہبی امور کی طرف سے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارتِ مذہبی امور نے غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی…

39 mins ago

’منافقت چھوڑ دیں‘، محسن نقوی کی معافی سے متعلق بیان دینا عمر ایوب کو بھاری پڑگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب…

52 mins ago

کسان کارڈ کے تحت پنجاب میں اب تک کتنے کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کسان خوشحال تو پنجاب خوشحال، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس عزم…

1 hour ago