کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے . صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر کراچی سمیت صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی .
عام تعطیل کے موقع پر تمام نجی اور سرکاری اسکولز کالجز بند رہیں گے . واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی آج 43 ویں برسی بروز پیر 4 اپریل کو منائی جارہی ہے . پیپلز پارٹی ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کرے گی جس میں سابق وزیراعظم کی
سیاسی خدمات اور جہد و جہد پر روشنی ڈالی جائے گی .
. .