پاکستان کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ، امریکی رکن کانگریس کا تشویش کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کو دھمکی آمیز خط سے متعلق معاملہ سامنے آنے پر امریکی رکن کانگریس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دھمکی آمیز خط اور امریکا کی جانب سے خط کے ذریعے دھمکی دینے کے الزامات پر امریکی رکن کانگریس بریڈشرمین نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ محکمہ خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الزامات میں حقیقت نہیں۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے دھمکی آمیز خط سے متعلق دعوے پر وائٹ ہاؤس کا ردِعمل بھی آیا۔وائٹ ہاؤس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر کیٹ بیڈنگ فیلڈ سے صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے الزام لگایا ہے کہ امریکا اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مل کر انہیں اقتدار سے نکالنے پر کام کر رہا ہے،وائٹ ہاؤس کا اس پر کیا ردِعمل ہے جس کے جواب میں کیٹ بیڈنگ فیلڈ نے کہا کہ ان الزامات میں بالکل صداقت نہیں ہے۔

۔اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ پرعائد الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے ، امریکہ نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر کوئی خط جاری نہیں کیا۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ، پاکستان میں جاری صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں اور پاکستان کے آئینی عمل کااحترام کرتے ہیں۔
قبل ازیں پاکستان نے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پرامریکہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں احتجاجی مراسلہ تھما دیا ، امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ، دفتر خارجہ سے معلوم ہوا ہے کہ قائم مقام امریکی ناظم الامور کی طلبی قومی سلامتی کمیٹی کی ہدایت پر کی گئی ، امریکی سینئر عہدیدار کے الفاظ اور اندرونی معاملات میں مداخلت پر احتجاج کیا گیا. خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 37 واں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں دفاع، توانائی، اطلاعات و نشریات، داخلہ، خزانہ، انسانی حقوق، منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف سمیت سروسز چیفس، قومی سلامتی کے مشیر اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں قومی سلامتی مشیر نے کمیٹی کو خط پر بریفنگ دی تھی، کمیٹی نے خط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت کو ناقابل برداشت قرار دیا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

28 mins ago

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

38 mins ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

53 mins ago

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…

60 mins ago

قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 7 جوان شہید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…

1 hour ago

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…

1 hour ago