وزیراعظم عمران خان بوریا بستر سمیٹنے کی تیاری کریں ، آپ نے کونسا تیر مارا یا پہاڑ توڑے جو امریکا آپ کا مخالف بن گیا؟منظور وسان برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے عمران خان کو حکومت بچانے کیلئے کرشمے کے انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہا بوریا بستر سمیٹنے کی تیاری کریں اور چلتے بنیں۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے عمران خان کو حکومت بچانے کیلئے کرشمے کے انتظار کا مشورہ دے دیا۔منظوروسان نے کہا کہ عمران خان کسی لائف لائن کے انتظار میں نہ بیٹھیں، بوریا بستر سمیٹنے کی تیاری کریں اور چلتے بنیں،آپ کی گیم اوور ہوچکی ہے۔پی پی رہنما نے

کہا عمران خان کا قوم سے خطاب بطور وزیراعظم آخری خطاب تھا اور سوال کیا کہ آپ نے کونسا تیر مارا یا پہاڑ توڑے جو امریکا آپ کا مخالف بن گیا؟انہوںنے کہا کہ آپ کیلئے ایک دوسرامحفوظ گھراڈیالہ جیل ہے، اپوزیشن لگانے والا اب خود پاؤں پکڑ کر این آراو مانگ رہاہے، تحریک عدم اعتماد سے کسی بھی ملک کا تعلق نہیں ہے۔جوکہتا تھا کہ میں ان کو رلاؤنگا اب خود رو رہا ہے، وہ اپوزیشن سے محفوظ راستہ مانگ رہاہے،کپتان میچ ہارچکاہے، آپ نے 4 سالہ کارکردگی بھی بتانی تھی وہ کاغذ کہاں گم ہوگیا؟۔

Recent Posts

قائداعظم یونیورسٹی: طلبا کے 2 گروپوں میں تصادم، بوائز ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قائدِ اعظم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبا کے 2 گرپوں میں تصادم کے…

10 mins ago

علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو ٹیلیفون کرکے کیا کہا؟ گورنر نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین…

23 mins ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے…

33 mins ago

سابق دوست موجودہ سیاسی حریف: علی امین اور فیصل کریم کنڈی کی ملاقات کیسی رہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو کالعدم قرار دیے جانے کے…

46 mins ago

ایس سی او اجلاس: اسلام آباد میں تعطیلات، او اے لیول امتحانات کے انعقاد کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر…

57 mins ago

ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ: پاکستان کی کتنی جامعات ٹاپ 500 میں شامل؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 کے ٹاپ 500 اداروں میں صرف ایک جامعہ…

1 hour ago