پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند( آج)ہفتہ کو نظر آنے کے امکانات ہیں، چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (ہفتہ)پشاور میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو پشاور اور کراچی میں زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اور زونل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا محمد سلفی کریں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند آج نظر

آنے کے امکانات ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں ہفتے کو غروب آفتاب 6 بجکر 49 منٹ پر ہوگا اور غروب آفتاب کے بعد چاند 7 بجکر 57 منٹ تک افق پرموجود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 31گھنٹے 48 منٹ ہو گی۔ دوسری جانب ہفتہ کے روز ملک کے بیشتروسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بعد دوپہر خطۂ پوٹھوہارسمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:مٹھی 45، دادو، سبی 44 ، چھور اور سکرنڈ میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

19 mins ago

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

30 mins ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

44 mins ago

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…

51 mins ago

قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 7 جوان شہید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…

60 mins ago

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…

1 hour ago