اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ملکی صورتحال پر کہاہے کہ پاکستان کے قیام کو74 سال ہوگئے ہیں۔ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قیام کو74 سال ہوگئے ہیں،خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہر عوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہونگی۔واضح رہے کہ پاکستان کے 74 سالہ سیاسی دور میں آج تک
کوئی بھی وزیر اعظم اپنی 5 سالہ مدت مکمل نہیں کرسکا اور اب اپوزیشن کے نمبرز پورے ہونے کے بعد بظاہر لگ رہا ہے کہ عمران خان بھی اپنی مدت پوری نہیں کرسکیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن نے دعویٰ کیاکہ 173 ارکان قومی اسمبلی موجود تھے جبکہ تحریک کی کامیابی کیلئے 172 ارکان کی حمایت درکار ہے۔واضح رہے کہ عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر مزید براجمان رہیں گے یا نہیں اس بات کا فیصلہ اتوار 3 اپریل کو عمد اعتماد پر ووٹنگ کے بعد ہوجائے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…