حکومت کی جانب سے غداری کا مقدمہ بنانے کی خبریں، شہباز شریف کا ردِعمل آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو ابھی بھی مشورہ ہے تاخیری حربے نہ آزمائیں۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور عمران خان کو شکست ہو چکی۔
شہباز شریف نے حکومت کو مشورہ دیا کہ تاخیری حربے نہ آزمائیں۔حکومت کی جانب سے غداری کے مقدمے درج کیے جانے کے اعلان پر شہباز شریف نے کہا کہ جتنے مرضی بلند بانگ نعرے لگائیں، آپ نے اپنے کیے کیسز کا انجام دیکھ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ غداری کا سرٹیفیکیٹ دینے والوں کو مشورہ ہے کہ ہوش کے ناخن لیں۔خیال رہے کہ حکومت نے متحدہ اپوزیشن کے قائدین اورپاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان پرغداری کے مقدمات قائم کرنے پر مشاورت شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن پر بیرون ملک فنڈنگ کے ذریعے حکومت گرانے کا الزام لگایا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن قائدین اورمنحرف پی ٹی آئی ارکان پرغداری کے مقدمات قائم کرنے پرمشاورت شروع کر دی گئی ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اپوزیشن قائدین اور منحرف پی ٹی آئی ارکان پر غداری کے مقدمات قائم کیے جا سکتے ہیں اور مقدمات قائم ہوتے ہی اپوزیشن قائدین اور منحرف ارکان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق آصف زرداری، فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو غداری کے مقدمے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی قانونی ٹیم نے غداری کے مقدمات قائم کرنے کی مخالفت کی اور حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت ایسے کسی اقدام سے گریز کرے۔ذرائع کے مطابق ایک رکن نے وزیراعظم سے کہا ایبسلوٹلی ناٹ۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزرا کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو عالمی سازش کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

قائداعظم یونیورسٹی: طلبا کے 2 گروپوں میں تصادم، بوائز ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قائدِ اعظم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبا کے 2 گرپوں میں تصادم کے…

13 mins ago

علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو ٹیلیفون کرکے کیا کہا؟ گورنر نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین…

26 mins ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے…

35 mins ago

سابق دوست موجودہ سیاسی حریف: علی امین اور فیصل کریم کنڈی کی ملاقات کیسی رہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو کالعدم قرار دیے جانے کے…

48 mins ago

ایس سی او اجلاس: اسلام آباد میں تعطیلات، او اے لیول امتحانات کے انعقاد کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر…

59 mins ago

ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ: پاکستان کی کتنی جامعات ٹاپ 500 میں شامل؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 کے ٹاپ 500 اداروں میں صرف ایک جامعہ…

1 hour ago