وزیراعظم عمران خان کا اسمبلی سے استعفے دینے کے آپشن پر غور

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ) روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کارڈ استعمال کرسکتے ہیں جس سے نئی حکومت بحران سے دوچار ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد155 ہے۔ ممبران کی کل تعداد342ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں پی ٹی آئی کے تمام ممبران اسمبلی مستعفی ہو

جائیں۔اگر پی ٹی آئی اور ا ن کے اتحادی جو اگرچہ اب تعداد میں کم رہ گئے ہیں اگر قومی اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں تو نئی حکومت کا چلنامشکل ہوجا ئے گا۔ اتنی تعداد میں ضمنی الیکشن کرانا بھی مشکل ہوگا۔یہی مشق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی بیک وقت کی جا ئے گی۔ وزیر اعظم یہ سمجھتے ہیں کہ فوری طور پر الیکشن میں جانا ان کیلئے سود مندثابت ہوگا۔خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے حالیہ نتائج ان کیلئے حوصلہ افزا ہیں۔ عمران خان کو انتخابی مہم کیلئے امریکہ مخالف بیانیہ مل گیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ممبران اسمبلی استعفے نہیں دیں گے۔

Recent Posts

قائداعظم یونیورسٹی: طلبا کے 2 گروپوں میں تصادم، بوائز ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قائدِ اعظم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبا کے 2 گرپوں میں تصادم کے…

14 mins ago

علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو ٹیلیفون کرکے کیا کہا؟ گورنر نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین…

27 mins ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے…

36 mins ago

سابق دوست موجودہ سیاسی حریف: علی امین اور فیصل کریم کنڈی کی ملاقات کیسی رہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو کالعدم قرار دیے جانے کے…

49 mins ago

ایس سی او اجلاس: اسلام آباد میں تعطیلات، او اے لیول امتحانات کے انعقاد کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر…

1 hour ago

ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ: پاکستان کی کتنی جامعات ٹاپ 500 میں شامل؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 کے ٹاپ 500 اداروں میں صرف ایک جامعہ…

1 hour ago