اسلام آ باد ٗ لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا میاب ہونے کی صورت میں بیورو کریسی میں اعلیٰ سطحی تبدیلیاں متوقع ہیں . روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق ذ رائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نےاپنی بیورو کریسی کی ٹیم لانے کیلئے صلاح مشورے کئے ہیں .
شہباز شریف جب وزیر اعلیٰ تھے تو ان کے سیکرٹری پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ21 کے افسر ڈاکٹر توقیر حسین شاہ تھے . وہ ایک سال سے او ایس ڈی ہیں اور
رواں سال24دسمبر کو ریٹائر ہوں گے لیکن اب انہیں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے . شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کی صورت میں انہیں وزیر اعظم کا سیکرٹری لگایا جا سکتا ہے . دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ن لیگ کے ترجمان حمزہ شہباز ہوں گے . رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ حمزہ شہباز وزارت اعلی پنجاب کے امیدوار ہوں گے، پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز کے نام کی تجویز دی تھی اور ن لیگ کے قائد نوازشریف نے حمزہ شہباز کے نام کی منظوری دے دی ہے . خیال رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلی عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے .
. .