شہباز شریف کے اپنی بیورو کریسی ٹیم لانے کیلئے صلاح مشورے

اسلام آ باد ٗ لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا میاب ہونے کی صورت میں بیورو کریسی میں اعلیٰ سطحی تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق ذ رائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نےاپنی بیورو کریسی کی ٹیم لانے کیلئے صلاح مشورے کئے ہیں۔ شہباز شریف جب وزیر اعلیٰ تھے تو ان کے سیکرٹری پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ21 کے افسر ڈاکٹر توقیر حسین شاہ تھے۔ وہ ایک سال سے او ایس ڈی ہیں اور

رواں سال24دسمبر کو ریٹائر ہوں گے لیکن اب انہیں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کی صورت میں انہیں وزیر اعظم کا سیکرٹری لگایا جا سکتا ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ن لیگ کے ترجمان حمزہ شہباز ہوں گے۔رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ حمزہ شہباز وزارت اعلی پنجاب کے امیدوار ہوں گے، پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز کے نام کی تجویز دی تھی اور ن لیگ کے قائد نوازشریف نے حمزہ شہباز کے نام کی منظوری دے دی ہے۔خیال رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلی عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔

Recent Posts

قائداعظم یونیورسٹی: طلبا کے 2 گروپوں میں تصادم، بوائز ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قائدِ اعظم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبا کے 2 گرپوں میں تصادم کے…

7 mins ago

علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو ٹیلیفون کرکے کیا کہا؟ گورنر نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین…

20 mins ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے…

29 mins ago

سابق دوست موجودہ سیاسی حریف: علی امین اور فیصل کریم کنڈی کی ملاقات کیسی رہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو کالعدم قرار دیے جانے کے…

42 mins ago

ایس سی او اجلاس: اسلام آباد میں تعطیلات، او اے لیول امتحانات کے انعقاد کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر…

53 mins ago

ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ: پاکستان کی کتنی جامعات ٹاپ 500 میں شامل؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 کے ٹاپ 500 اداروں میں صرف ایک جامعہ…

1 hour ago