پاکستان کی معیشت امریکا سے چلتی ہے،شہباز شریف نے خواجہ آصف کے بیان کی حمایت کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے صدر اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں وزیراعظم کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف نے امریکا سے متعلق خواجہ آصف کے بیان کی حمایت کر دی۔ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے کہا کہ بھکاریوں کی کوئی پسند نا پسند نہیں ہوتی۔
جب ان سے خواجہ آصف کے امریکا سے متعلق دئیے گئے بیان کے حوالے سے سوال کیا گیا تو شہباز شریف نے کہا کہ بھکاریوں کی کوئی پسند نا پسند نہیں ہوتی. ہمیں اپنے لوگوں کا پیٹ پالنا ہے کسی سے جنگ نہیں کرنی۔خیال رہے کہ جمعرات کے روز وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے بعد خواجہ آصف اور دیگر لیگی رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنا ردعمل دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ فارن آفس امریکی حکومت کو احتجاجی مراسلہ دے گا۔

سفارتی طور پر احتجاجی مراسلہ معمول کی ناپسندیدگی ہوتی ہے،خواجہ آصف نے کہا او آئی سی میں انہوں نے امریکہ کو خصوصی مہمان کے طور پر بلایا تھا۔اب عمران نے امریکہ کا نام لیا ہے، اگر امریکہ ہم سے تنگ ہوتا تو ہمیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک قرضے نہ ملیں، ہمیں جی ایس پی پلس نہ ملے، امریکہ نے یہ سب سہولیات ختم نہیں کیں۔ یہ مراسلہ ہمارے سفیر کا لکھاہوا ہے۔
سال ڈیڑھ سال قبل یہ امریکی دورے کے بعد خوشیاں منا رہے تھے،خواجہ آصف کا کہناتھا کہ سات مارچ کو اس مراسلہ کو کیوں نہیں لیا گیا ۔قومی سلامتی کمیٹی آج اتنے دن بعد کیوں بلائی گئی ۔اب سیاسی طور پر دیوالیہ شخص ہے جس کے پاس الزامات کے علاوہ کچھ نہیں رہ گیا۔ہمارے فارن ترسیلات زر ایک دم سے کم ہوگئیں ۔ مذہب پر عمران بہت زور دے رہے ہیں مذہب کو سیاست میں نہ لائیں۔
مذہب کو بار بار استعمال کرنا درست نہیں، سیاست تو آئی نہیں اب عالم دین بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا عدم اعتماد کے بعد ہوسکتا ہے جنگلوں میں نکل جائیں سادھو بن جائیں،خواجہ آصف نے کہا وزیراعظم کے عہدے پر ایسا شخص بیٹھا جس کو عہدے کا احترام نہیں۔یہ ڈھکوسلے عوام کے اجتماعی شعور کی توہین ہے۔ اس وقت امریکہ واحد طاقت ہے جو ہمارے لئے مشکلات پیداکرسکتی ہے ۔

Recent Posts

قائداعظم یونیورسٹی: طلبا کے 2 گروپوں میں تصادم، بوائز ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قائدِ اعظم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبا کے 2 گرپوں میں تصادم کے…

5 mins ago

علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو ٹیلیفون کرکے کیا کہا؟ گورنر نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین…

18 mins ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے…

27 mins ago

سابق دوست موجودہ سیاسی حریف: علی امین اور فیصل کریم کنڈی کی ملاقات کیسی رہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو کالعدم قرار دیے جانے کے…

41 mins ago

ایس سی او اجلاس: اسلام آباد میں تعطیلات، او اے لیول امتحانات کے انعقاد کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر…

52 mins ago

ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ: پاکستان کی کتنی جامعات ٹاپ 500 میں شامل؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 کے ٹاپ 500 اداروں میں صرف ایک جامعہ…

1 hour ago