عامر لیاقت کو دل کی تکلیف، ایمرجنسی میں داخل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کی صحت سے متعلق اطلاع ان کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی اور ساتھ ہی ہسپتال سے کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ عامر لیاقت کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد اُنہیں ایمرجنسی میں ہسپتال لے جایا گیا۔عامر لیاقت حسین کے مطابق اُن کی طبیعت ناسازی پر وزیراعظم عمران خان نے اظہارِ تشویش کیا اور ڈاکٹرز کو ان پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔دوسری جانب عامر

لیاقت حسین کا ہسپتال میں موجود اراکین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے ملنے ضرور جائیں گے۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت حسین ہسپتال میں موجود ہیں جہاں انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین اکثر و بیشتر اپنی جماعت پاکستان تحریک اںصاف سے سخت نالاں رہتے ہیں ، گزشتہ دنوں انہیں سندھ ہائوس میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد انہیں پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا تھا۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف، ایمرجنسی لے جایا گیا، وزیراعظم کا اظہار تشویش، ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی ہدایت، کل ویراعظم سے ملنے ضرور جاؤں گا ، عامر لیاقت کا ساتھ موجود اراکین سے مکالمہ

Recent Posts

پاکستان کو دشمن کی ضرورت نہیں، فیڈریشن کے بر سر اقتدار حاکم خود ریاست کے دشمن ہیں، نواب رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سما جی…

7 mins ago

معدنیاتی خزانوں کو قبضہ کرنے کیلئے سرکاری کارروائی کو دہشتگردی کا نام دیا جاتا ہے، جو ناقابل قبول ہے ،محمود اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ و پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود…

20 mins ago

دیدگ و شمریز بلوچ لاہور سے لاپتہ، غیر قانونی حراست کی مذمت کرتے ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی…

30 mins ago

کوئٹہ، موسی کالونی، گھریلو رنجش کی بنا پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے موسی کالونی میں گھریلو رنجش کی بنا پر بیٹے…

39 mins ago

ائیر جناح کی زیادتیوں کےخلاف سینٹ میں بھر پور آواز اٹھائیں گئے سینیٹرجان بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹرجان بلیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ…

48 mins ago

پی ٹی ایم اور حکومتی جرگہ کے مذاکرات کامیاب

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی ایم اور حکومتی جرگہ کے مذاکرات کامیاب هو گئے۔آج سے تین دن…

1 hour ago