ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد، لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)رہنما جہانگیر ترین کی لندن میں ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی جس میں مستقبل میں مل کرکام کرنے کے آپشنز پر غور کیاگیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ملاقات سینٹرل لندن میں پارک لین پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین کی ملاقات تقریبا دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی، دونوں رہنمائوں میں سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں مستقبل میں مل کرکام کرنے کے آپشنز پر

غور کیاگیا۔دوسری جانب اس ملاقات کے حوالے سے اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کر کے بتایا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ بامعنی مذاکرات ہوئے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا۔دوسری جانب پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی ترین گروپ کی حمایت لینے کیلئے سرگرم ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر ترین گروپ سے ملاقات کے لیے رکن پنجاب اسمبلی نعمال لنگڑیال کے گھر پہنچے۔ندیم افضل چن نے پی پی کی قیادت کا پیغام ترین گروپ کو پہنچایا ہے۔دوسری طرف وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے وزیراعلی کے انتخاب کے حوالے سے چوہدری پرویز الہی کا اہم پیغام ترین گروپ تک پہنچایا۔مونس الہٰی نے ترین گروپ سے گفتگو میں کہا کہ آپ کا مائنس عثمان بزدار کا مطالبہ پورا ہوگیا ہے، پی ٹی آئی قیادت نے پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب کے طور پر نامزد کردیا ہے، ترین گروپ اب حمایت کرے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے بھی ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے جلد ہی ن لیگی وفد کی ترین گروپ سے ملاقات متوقع ہے۔

Recent Posts

پاکستان کو دشمن کی ضرورت نہیں، فیڈریشن کے بر سر اقتدار حاکم خود ریاست کے دشمن ہیں، نواب رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سما جی…

7 mins ago

معدنیاتی خزانوں کو قبضہ کرنے کیلئے سرکاری کارروائی کو دہشتگردی کا نام دیا جاتا ہے، جو ناقابل قبول ہے ،محمود اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ و پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود…

20 mins ago

دیدگ و شمریز بلوچ لاہور سے لاپتہ، غیر قانونی حراست کی مذمت کرتے ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی…

30 mins ago

کوئٹہ، موسی کالونی، گھریلو رنجش کی بنا پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے موسی کالونی میں گھریلو رنجش کی بنا پر بیٹے…

39 mins ago

ائیر جناح کی زیادتیوں کےخلاف سینٹ میں بھر پور آواز اٹھائیں گئے سینیٹرجان بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹرجان بلیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ…

47 mins ago

پی ٹی ایم اور حکومتی جرگہ کے مذاکرات کامیاب

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی ایم اور حکومتی جرگہ کے مذاکرات کامیاب هو گئے۔آج سے تین دن…

1 hour ago